فرانس سے رافیل طیارہ ملتے ہی بھارتی وزیرداخلہ نے طیارےکی حفاظت کیلئے پوجا شروع کردی

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)پہلا رافیل طیارہ بھارت پہنچ گیا ہے جسے گذشتہ روز بھارتی فضائیہ کے سپرد کیا گیا۔لیکن رافیل طیارہ بھارت پہنچتے ہی بھارتی وزیر نے رافیل طیارے کی پوجا کی تیاری شروع کر دی۔جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ پو رافیل طیارے کی آمد پر پوجا کی تیاری کرتے دیکھا گیا ہے۔رافیل طیارے کو رکشا سوتر باندھنے کی بھی تیاری کی گئی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی طیارے کی رکشا کے لیے پوجا کی گئی۔پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں،چونکہ گذشتہ کچھ عرصہ میں بھارت کے کئی طیارے تباہ

ہو چکے ہیں جب کہ پاکستان بھی 27فروری کو بھارت کا ایک طیارہ گرا چکا ہے۔اسی تناظر میں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پائلٹ بھارت کو ملنے والا 90 ملین ڈالرز کا رافیل کہیں تباہ نا کر دیں اسی لیے فرانس سے رافیل طیارہ ملتے ہی بھارتی وزیر کیسے پوجا پاٹ کر رہے.پاکستان کے پائلٹ بھارت کو ملنے والا 90 ملین ڈالرز کا رافیل کہیں تباہ نا کر دیں اسی لیے فرانس سے رافیل طیارہ ملتے ہی بھارتی وزیر کیسے پوجا پاٹ کر رہے۔بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے فرانس میں کہا مجھے خوشی ہے کہ رافیل کی ڈلیوری وقت پر ہو رہی ہے اور امید ہے کہ یہ ہماری فضائیہ کی طاقت میں اضافہ کرے گا۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ آج انڈیا اور فرانس کے سیاسی اشتراک کے ایک نئے دور میں رفال جنگجو طیارے میں پرواز کروں گا جو ایک اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رافیل ایک فرانسیسی لفظ ہے جس کا مطلب آندھی ہے اور میں امید کرتا ہوں کے یہ اپنے نام کی طرح ہی انڈین فضائیہ کو مضبوط کرے گا۔۔یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے فروری میں پاک بھارت فضائی جھڑپ میں پاکستان کی برتری کا بلواسطہ اعتراف کیا تھا، ایک تقریب سے خطاب میں ان کاکہنا تھا کہ ان دنوں ملک میں بہت شور اٹھ رہا ہے اور ایک سوال اٹھ رہا، رافیل کی کمی پورے ہندوستان نے محسوس کی ہے، اگر ہمارے پاس رافیل طیارہ ہوتا تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔ اب رافیل طیارہ بھارت پہنچ گیا ہے اور بھارتی وزیرِ داخلہ نے پاکستان سے بچانے کے لیے رافیل طیارے کی آمد پر طیارے کے کی پوجا کی۔