حکومت داخلہ اور خارجہ سمیت ہر پالیسی میں ناکام ہوچکی ہے،سینیٹر سراج الحق

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پورے ملک کولنگرخانے میں تبدیل کردیا وزیراعظم کی جانب سے عوام کوبے صبراکہنا ان کی شکست کااعتراف ہے حکومت داخلہ ،خارجہ پالیسی سمیت ہرشعبے میں ناکام ہوچکی ہے 16اکتوبر کو اسلام آباد میں کشمیری خواتین کا آزادی کشمیرمارچ ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوںنے امیرجماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمدعثمان آکاش،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان ،نائب امیرضلع گجرات چوہدری عمران انوربھی شامل تھے ،اس موقع پر مرکزی ڈپٹی

میڈیا کوآڈی نیٹرشاہدشمسی ،عطاء الرحمن ایڈووکیٹ بھی موجودتھے سراج الحق نے کہاکہ مہنگائی ،بے روزگاری ،بدامنی اور غربت کی شرح میں اضافے نے مسائل میں پھنسے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ،ریاست کی ناکامی کا مطلب مدینہ کی اسلامی ریاست کی ناکامی نہیں کیونکہ ایسا نعرہ لگانے والے قرآن وحدیث کی بجائے مغرب اور عالمی طاغوت کی ڈکٹیشن پرچل رہے ہیں ،موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں سودن نہیں 100سال میں بھی ملک کے حالات تبدیل نہیں ہوسکتے انہوں نے کہاکہ عمران خان حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ان کی نائو ڈوب رہی ہے ،وزراء کے رنگ پھیکے پڑچکے ہیں ان کے اپنے الفاظ ان کا ساتھ نہیں دے رہے ۔