سری لنکا کے بعد انگلینڈ سمیت کونسی ٹیمیں کرکٹ کھیلنے کیلئے پاکستان آرہی ہیں، شائقین کیلئے خوشخبری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کے بعد شائقین کرکٹ کےلئے ایک اورخوشخبری آگئی،انگلینڈ اورآئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان کے امکانات بھی روشن ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اورآئرلینڈکرکٹ بورڈزکے اعلیٰ سطحی وفدنے سیف سٹیزاتھارٹی کادورہ کیااورسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ، بورڈز کے اعلیٰ عہدیداران نے سکیورٹی انتظامات پراطمینان کا اظہارکیا،وفدمیں انگلینڈکرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسراور ڈائریکٹر جب کہ آئرلینڈکرکٹ بورڈ

کے چیئرمین اورچیف ایگزیکٹوآفیسرجب کہ پی سی بی کی جانب سے سی ای اوو سیم خان اورڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز ذاکرخان وفدمیں شامل تھے۔اعلیٰ سطحی وفد کو کیمروں کے ذریعے بہترین سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کروایاگیاجب کہ سیف سٹیزکے ایم ڈی علی عامر ملک ، سی او او اکبر ناصر خان اور سی اے او محمد کامران خان نے وفدکوتفصیلی بریفنگ دی، سی سی پی اولاہور، ڈی آئی جی آپریشنز اور کمشنر لاہور بھی وفد کو انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔