وزیراعظم کا دورہ چین تاریخی، اتھارٹی کے بعد سی پیک پر کام مزید تیز ہوجائے گا، نورین فاروق ابراہیم

اسلام آباد(پی کے نیوز) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی اور ممبر کشمیر کمیٹی نورین فاروق ابراہیم نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات زبردست دور میں داخل ہو گئے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے، دونوں ممالک کی بے مثال دوستی ہے، وزیر اعظم عمران خان کے دورے سے یہ دوستی مزید مظبوط ہوگی ، ان کا کہنا تھا کہ چین انفراسٹریکچر اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والا بڑا ملک ہے، سی پیک خطے کیلئے گیم چینجر کی حیثت رکھتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے دورہ چین سے قبل سی پیک اتھارٹی بنانے کی منظوری دی ، سی پیک اتھارٹی بنانے کا مقصد پاکستان سی پیک کے منصوبوں کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے، وہ لوگ کہاں گئے جو کہہ رہے تھے سی پیک سست روی کا شکار ہوگیا ہے، وزیر اعظم عمران خان خود سی پیک کے منصوبوں کو دیکھ رہے ہیں۔