غزہ ہند کا آغاز ہوچکا، سرینگر پر پاکستانی پرچم لہرائوں گا، ہماری آخری منزل دہلی ہے، علی محمد خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا کہ میں سرینگر میں پاکستانی پرچم لہراؤں گا اور ہماری آخری منزل دہلی کا لال قلعہ ہے۔اسلام آباد میں مسئلہ کشمیر اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا کہ مودی نے جس طرح گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا اب کشمیر میں کررہا ہے، مودی قاتل اعظم ہے اور آرایس ایس کا بدنما چہرہ ہے۔وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا کہ انشاء اللہ ہم کشمیر کو آزاد کرکے رہینگے، مودی کو بتانا چاہتاہوں کہ غزوہ ہند کا آغاز ہوچکا ہے، اسلحہ ہمارے لئے جنگی سامان نہیں بلکہ جہاد ہمارا سامان ہے، ہماری آخری

منزل لال قلعہ ہے، مجھے یقین ہے کہ میں اپنی زندگی میں سرینگر میں پاکستانی پرچم لہراوں گا۔علی محمد خان نے مزید کہا کہ یہ وہی مودی ہے جس کو گجرات میں قتل وغارت پر امریکہ میں داخلہ بند کردیا تھا، آج وہی مودی انڈیا کا وزیراعظم اور ڈونلڈ ٹرمپ اس کا امریکہ میں استقبال کرتا ہے، مودی چاہتا ہے کہ وہ آزاد کشمیر پر بھی حملہ کرے۔جب کہ دوسری جانب بدھ کو فاطمہ جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں سیمینار سے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب بھی کسی تعلیمی ادارے میں آتا ہوں ایسا لگتا ہے کہ میں بھی طالب علم ہوں۔انہوں نے کہاکہ علم ہماری بنیاد اور مومن کی گمشدہ میراث بھی ہے،لوگوں کو بھی سیاستدان ٹی وی پر لڑتے پسند ہیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے فخر ہوتا ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ یو این کی تقریر کے بعد احساس ہوا کہ مسلم امہ کو لیڈر ملنے جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جس طرح اسلام کی قیادت کی وہ بہت کم کو ملتا ہے۔ عمران خان نے یو این میں کہا کہ اسلام میں شدت پسندی نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ قاسم سوری کے کیس پر بہت پریشان تھے لیکن اللہ نے کرم کیا۔انہوںنے کہاکہ ایسا ممکن نہیں کہ انصاف نہ ہو اور امن بھی ہو۔انہوںنے کہاکہ نریندرمودی قاتل اعظم سب کے سامنے کیا کررہا ہے۔انہوںنے کہاکہ لاکھوں لوگ بند کر کے ان پر ظلم و زیادتی کر رہا ہے، نوجوانوں کو قائداعظم کی شخصیت کا مطالعہ کرنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ جب بڑے بڑے برج ہل گیے تب بھی رانا بھگوان داس کھڑا تھا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان میں ایمان انصاف و محنت ہے اور سب کو برابر دیکھتا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان سڑک بنانے سے نہیں تعلیمی اداروں سے بدلے گا۔