بہاولنگر، سکول کے لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان ہاکی میچ کا انعقاد، والدین سراپا احتجاج

بہاولنگر(نمائندہ خصوصی) سکول کی انتظامیہ کی ملی بھگت سے لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان ہاکی میچ پر والدین سراپا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بہاولنگر میں کمپری ہینسیو سکول کے لڑکے اور ڈویژنل پبلک سکول کی لڑکیوں کے درمیان مقامی سکول انتظامیہ کی ملی بھگت سے ہاکی میچ منعقد کروانے پر بچوں کے والدین میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے علاقہ عمائدین کا

کہنا ہے کہ بچوں کی اخلاقی و جسمانی نشونما اور تربیت کیلئے کھیل انتہائی ضروری ہیں لیکن لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان میچ کا انعقاد کرواکے تمام اخلاقی، سماجی اور معاشرتی اقدار کی پامالی کی گئی ہے، لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین، سول سوسائٹی کے نمائندوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، سیکرٹری تعلیم اور بہاولنگر کی ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔