نیمل خاور نے ایک گھنٹے میں ایسا کارنامہ انجام دیا کہ حمزہ علی عباسی حیران رہ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق اداکارہ اور پینٹر نیمل خاور خان نے ایک گھنٹے میں ایسا کارنامہ انجام دیا کہ حمزہ علی عباسی حیران رہ گئے۔ کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں وہ کیا ہے ؟تصاویر شیئرنگ کی سائٹ انسٹا گرام پر حمزہ علی عباسی کے اکاؤنٹ سے اہلیہ کے ہمراہ 3 خوبصورت تصاویر شیئر کی گئی ہیں، جس میں حمزہ اور نیمل مسکراتے ہوئے انتہائی خوبصورت لگ رہے ہیں۔تاہم ان تصاویر میں تیسری تصویر وہ ہے، جس میں موجود پینٹنگ دیکھ کر حمزہ علی عباسی حیران رہ گئے، صرف حمزہ ہی نہیں اگر ہم بھی آپ کو

بتائیں تو آپ حیران رہ جائیں کہ یہ تصویر نیمل نے صرف ایک گھنٹے میں کینوس پر رنگوں کے خوبصورت امتزاج سے ایسی بنائی کی گویا حقیقت کا گماں ہونے لگے۔کینوس پر بنا خوبصورت درخت اور اس کے عقب میں برف سے ڈھکی پہاڑیاں اور پانی کے بیچوں بیچ درخت کے ارد گرد پراسرار سا ماحول تصویر دیکھنے والوں کو ٹکٹکی باندھ کر دیکھنے پر مجبور کردیتا ہے۔حمزہ کا تصویر کے ساتھ لکھنا ہے کہ ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں یہ پینٹگ بنا کر نیمل نے ثابت کردیا کہ بیگم مجھ سے زیادہ صلاحیتیں رکھتی ہیں۔