بھار ت میں زوردار دھماکہ ،لاشوں کے ڈھیر لگ گئے،ہر طرف افرا تفری

اترپردیش(نیوز ڈیسک)بھارت میں دھماکے سے 13افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق گھر میں موجود گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ،دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گھر کا ایک حصہ منہدم ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق اتر پردیش میں ہونے والے سلنڈر دھماکے کے بعد ریسکیو آپریشن کے ذریعے اب تک 13لاشوں کو نکا لا جا چکا ہے جن میں سے 4لاشیں بُری طرح جھلسی ہوئی ہیں ،ریسکیو حکام کے مطابق اب بھی کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کے امکانا ت ہیں ،ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو آپریشن میں دشواریاں آر ہی ہیں ،ہیوی مشینری گلیوں میں بروقت نہ آنے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔