صوبائی دارالحکومت میں دھماکہ

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا جس میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے سے ایک رکشہ اور 5 موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا، 4 گاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر دھماکے کے حوالے سے شواہد اکھٹے کررہی ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ دھماک پولیس موبائل

وین کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔دھماکے کے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی بہترین نگہداشت کے لیے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر عوام کے خون کے پیاسے ہیں لیکن ہم کسی صورت دہشت گردوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔