ولیم !ایک دن آئیگا جب میں پاکستان کا وزیراعظم بنوںگا‘عمران خان کی11سالہ شہزادے کو کہی بات سچ ثابت ہوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)برطانوی شاہی جوڑا پاکستان کے 5 روزہ دورے پر گذشتہ رات نور خان ائیربیس پہنچا جہاں ان کا پُر تپاک استقبال کیا گیا۔برطانوی شاہی جوڑے نے اب سے کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔شہزادہ ولیم وزیراعظم عمران خان کو اچھی طرح جانتے ہیں کیونکہ وہ ان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کے دوست ہیں،اور وہ عمران خان کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلتے رہے ہیں۔چونکہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ اور پرنس ولیم کی والدہ مرحومہ لیڈی ڈیانا بہترین دوستیں تھیں اس وجہ سے شہزادے ولیم کو بچپن میں کچھ وقت عمران خان کے ساتھ گزرا جس کا ذکر انہوں نے اپنے دورہ پاکستان میں بھی

کیا۔اسی حوالے سے برطانوی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ شہزادے ولیم کا دورہ پاکستان ان کی بچپن کی یادوں کو واپس لے آئے گا۔شہزادہ ولیم بچپن میں عمران خان کے باغ میں کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں۔تب مشہور کرکٹر عمران خان نے 11 سالہ ولیم کو بتایا کہ وہ ایک دن پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے ، لیکن انھیں یقین نہیں آیا۔شہزادے نے اس وقت پاکستان کاسرکاری دورہ کیا جب وہی مشہور کرکٹر پاکستاب کے وزیر اعظم بن گئے۔برطانوی میڈیا نے اسے شہزادہ ولیم اور عمران خان دونوں کے لیے ایک خاص لمحہ قرار دے دیا۔یاد رہے کہ برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اورکیٹ مڈلٹن نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی ہے۔شاہی مہمانوں کی وزیراعظم ہاوس آمد پر عمران خان نے ان کا استقبال کیا۔صدر مملکت عارف علوی سے معزز مہمانوں کی ملاقات میں خاتون اول ثمینہ علوی بھی موجود تھیں۔عمران خان کے ساتھ ملاقات میں ماحولیات اور تعلیمی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔مہمانوں کو پاکستان میں عوامی فلاح کے منصوبوں، غربت کے خاتمے اور ماحولیات کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے برطانوی شاہی جوڑے کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ ظہرانے میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان، زلفی بخاری اور ثانیہ نشتر سمیت کابینہ کے پانچ ارکان نے شرکت کی۔قبل ازیں شہزادے ولیم اورکیٹ مڈلٹن نے اسلام آباد کے ماڈل کالج برائے خواتین کا دورہ بھی کیا۔ کالج کی انتظامیہ نے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا استقبال کیا۔شہزادے نے اسکول کے بچوں سے بات چیت بھی کی اور تصویر بھی بنائی۔برطانوی شاہی جوڑا پانچ روز دورے پر گزشتہ روز پاکستان پہنچا تھا۔ مختلف شخصیات سے ملاقاتیں اور سیاحتی مقامات کی سیر بھی شاہی جوڑے کے شیڈول میں شامل ہے۔یاد رہے کہ شاہی خاندان کے کسی بھی فرد کا یہ 13سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔