ستائیس اکتوبر اور پانچ اگست سیاہ ترین دن،کشمیری بھارتی قبضے کو کبھی نہیں مانیں گے، سردار بشیر

اسلام آباد( پی کےنیوز)سماجی رہنما سردار بشیر نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر اور 5 اگست کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہیں، 27 اکتوبر کو بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر میں فوجیں اتاریں، ریاست کے عوام تب سے اس غیر قانونی قبضے کے خلاف برسر پیکار ہیں، اس قبضے کے خلاف لاکھوں لوگ جانوں کی قربانی دے چکے ہیں، ہزاروں خواتین کی عصمت دری کی جاچکی اور ہزاروں نوجوان بینائی سے محروم ہوچکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بھارت نے کشمیر پر مستقل قبضے کی کوشش کی ہے، کشمیری اس قبضے کو ماننے کیلئے تیار نہیں ہیں، بھارت نے گزشتہ 85 دنوں سے کشمیریوں کو گھروں میں محصور کررکھا ہے، کشمیر میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے، کشمیریوں پر ہونے والے ظلم پر انسانی حقوق کی تنظیوں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر دنیا نہ جاگی تو بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔