کشمیری جان دے دیں گے، کشمیر کی تقسیم قبول نہیں کریں گے، سماجی رہنما سردار بشیر

اسلام آباد(پی کے نیوز) سماجی رہنما سردار بشیر نے کہا ہے کشمیر کی تقسیم کسی صورت قابل قبول نہیں، بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے زبردستی بھارت کا حصہ بنا دیا گیا،اب بھارتی شہری کشمیر میں زمین خرید سکیں گے، بھارت کا یہ اقدام کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی سازش کا حصہ ہے، بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیر کی زبردستی تقسیم کو کشمیری مسترد کرتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ تین ماہ گزرنے کے باوجود کشمیر میں لاک ڈاون جاری ہے، بدترین لاک ڈاون سے کشمیریوں کو گھروں میں محصور کررکھا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو کشمیر کی تقسیم اور

آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کو آج باقاعدہ طور پر دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔مودی حکومت کی طرف سے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کو تقسیم کرنے کے منصوبے پر آج 31 اکتوبر 2019 کو باضابطہ طور پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔ اس عمل کو کامیاب بنانے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی نے بڑے پیمانے پر جشن کا پروگرام ترتیب دیا ہے۔جموں اور وادی کے لیے گریش چندر مرمو کو اور لداخ کے لیے آر کے ماتھر کو گورنر مقرر کیا ہے۔ جبکہ پہلے سے جموں کشمیر میں تعینات گورنر ستیا پال ملک کو گُوا کا نیا مقرر کردیا گیا ہے۔