امریکی جریدے نے کاروبار کیلئے پاکستان کو بہترین ملک قرار دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کی تبدیلی نے پاکستان کو بھی بدل دیا۔معروف امریکی جریدے ’’فوربز‘‘ نے پاکستان کو کاروبار کیلئے بہترین ملک قرار دیا ہے۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق کاروبار، سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے جریدے فوربز نے پاکستان کو کاروبار کیلئے بہترین ملک قرار دیا ہے۔فوربز کے مطابق پاکستان کا شمار ان تین ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے رواں سال مجموعی طور پر مثبت پیشرفت کی ہے اور اس حوالے سے پاکستان 32 ویں نمبر سے 14 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران خواتین کی قیادت اور سرمایہ کاری میں آسانی کے حوالے سے بھی پاکستان کے درجے میں غیرمعمولی بہتری آئی ہے جو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اقتصادی اصلاحات کا نتیجہ ہے۔