قومی ٹیم کے آل رائونڈر محمد حفیظ کروڑوں روپے کے اثاثے گول کرگئے، ایف بی آر نے نوٹس جاری کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک)معروف کرکٹر اور سابق کپتان محمد حفیظ کے بھی 17 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثہ جات سامنے آگئے، ایف بی آر نے اثاثے چھپانے پر کرکٹر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق معروف کرکٹر محمد حفیظ کے چھپائے گئے اثاثہ جات کے بارے میں معلومات ملنے ہر ایف بی آر نے محمد حفیظ کا گزشتہ پانچ سال کا آڈٹ شروع کر دیا ہے۔کرکٹر محمد حفیظ کا سال 2014 سے سال2018 تک کا آڈٹ کیا جا رہا ہے جبکہ ایف بی آر نے محمد حفیظ کی تمام بینکوں سے تفصیلات طلب کر لی ہیں اور ان کے اکاؤنٹس میں جمع شدہ رقم میں بھی ان کے ظاہر کردہ رقم میں فرق

ہے۔رکٹر محمد حفیظ نے تقریبا 17 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے ایف بی آر کو ظاہر نہیں کئے، ایف بی آر نے محمد حفیظ سے اثاثے چھپانے پر جواب طلب کر لیا۔یاد رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ لینے کے بعد محمد حفیظ اس وقت قومی ٹیم کے لیے سلیکٹ نہ ہونے کے باعث ٹی 10لیگ کھیلنے پر غور کررہے ہیں جس پر ان کے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے مابین تعلقات میں خرابی آنے کا امکان ہے ،حفیظ پی سی بی کو پہلے ہی کہ چکے ہیں کہ اگر انہیں قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا اور وہ سینٹرل کنٹریکٹ کا بھی حصہ نہیں ہیں تو پی سی بی انہیں غیر ملکی لیگز سے معاہدے کرنے سے بھی نہیں روک سکتا ہے ۔