پاکستان کو ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کو پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا جبکہ بھارتی کبڈی فیڈریشن نے بھی 12جنوری2020 کو کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کی ہاں کردی ہے۔بھارت کے علاوہ امریکہ ،کینیڈا،ایران ،انگلینڈ اور آسٹریلیا نے بھی کبڈی ورلڈ کپ میں خواہش کا اظہار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کبڈی فیڈریشن

حکام آج ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان کریں گے ۔ یاد رہے فروری میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے قافلے میں خود کش دھماکے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی عروج پر ہے اور مودی سرکار اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف کھیلنے سے روک رہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے بھارت کا کبڈی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان آنے کا فیصلہ ایک بڑا قدم قرار دیا جاسکتا ہے ۔