’’جی ہاں ! انسانیت ابھی زندہ ہے‘‘رابی پیرزادہ نے گناہ کو پھیلانے والوں کے نام اہم پیغام شیئر کردیا

لاہور (وہاب علوی سے) نازیبا تصاویر اور ویڈیوزلیک ہونے کے بعد ڈپریشن کا شکار ہونے والی رابی پیرزادہ اب کچھ سنبھلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر رابی پیزادہ نے اپنے سے متعلق ایک آرٹیکل شیئرکیا اور لکھاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ کس نے لکھا ہے، لیکن اسے پڑھ کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔جی ہاں ! انسانیت ابھی زندہ ہےاور جو

لوگ برائی کو پھیلا کہ گناہ کا حصہ بن رہے ہیں۔ غلط باتیں مجھ سے منسوب کر رہے ہیں۔ غلط خبریں دے کر یہ سوچ رہے ہیں کہ اللہ نہیں دیکھ رہا۔ نہیں وہ دیکھ رہا ہے۔ اس وقت سے ڈریں جب وہ رسی کھینچ لے۔ اللہ میری اور ہم سب کی عزت محفوظ رکھے، آمین۔یاد رہے کہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔