مہنگائی پر قابو پانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کا بڑافیصلہ، 6ارب روپے کی سبسڈی دینےکااعلان کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے 6 ارب روپے یوٹیلیٹی کارپوریشن کو فوری دینے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سبسڈی سے آٹا ، گھی، چینی ، چاول اوردال کی قیمتیں کم کی جائیں گی، کم آمدنی والے خاندانوں کو ریلیف دینا حکومت کی ترجیح ہے، مشکل فیصلوں سے معیشت میں استحکام آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت مہنگائی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں خسروبختیار، مراد سعید ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر ودیگرنے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کواشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ریلیف کیلئے 6 ارب روپے یوٹیلیٹی کارپوریشن کو فوری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سبسڈی سے آٹا ،گھی، چینی ، اور چاول کی قیمتیں کم کی جائے گی۔عمران خان نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

کوشش ہے کم آمدنی والے خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ مشکل فیصلوں کی وجہ سے آج معیشت میں استحکام آیا۔ مشکل فیصلوں سے اقتصادی عشاریے بہتری ظاہر کررہے ہیں۔ مزید برآں یوٹیلیٹی کارپوریشن ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سبسڈی سے 20 کلوآٹے کی قیمت 132 روپے کم کرسکتے ہیں۔اسی طرح چینی 9 روپے، گھی کی قیمت 30، چاول کی قیمت 20اور دال فی کلو15روپے کمی کی جاسکتی ہے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے ملاقات کی ، جس میں وزیراعظم کو آزادی مارچ کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کے مئوقف سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر بات استعفے کی ہے تو پھر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔لیکن میں استعفا کسی صورت نہیں دوں گا۔انہوں نے کہا کہ انہیں کھلے دل سے مارچ اور دھرنے کی اجازت دی جائے۔معاملے کو سیاسی طور پر حل کرنا چاہتے ہیں، مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے تیارہیں۔