جے یو آئی (ف)نےاسلام آباد کا آزادی مارچ موخر کر کے پلان بی کا اعلان کر دیا

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے پلان بی کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزادی کی مارچ کی قیادت نے فضل الرحمان کے زیر صدارت جے یوآئی اجلاس کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اب سے دو فیزز میں پلان بی کا آغاز کر دیا جائے گا اور پلان بی کے کامیاب عملد رآمد کی صورت میں اسلام آباد کا آزادی مار چ موخر کر دیا جائے گا۔

پلان بی کےپہلے فیز کے مطابق ملک بھر میں اہم شاہراہیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پلان بی کے دوسرے فیز کے مطابق ملک ضلعی ہیڈکوارٹرز بند کردیے جائیں گے۔ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں تمام صوبائی عہدیداران کو پلان بی پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے نہ صرف ہدایات جاری کردی گئی ہیں بلکہ اہم ٹاسک بھی تفویض کردیے گئے ہیں۔