نوازشریف بیمار بیوی کو بستر علالت پر چھوڑ کر بیٹی کے ساتھ جیل کاٹنے ہی پاکستان آئےتھے،پرویز رشید

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف سے ضمانتی بانڈز مانگنے والے یاد رکھیں وہ بیگم کو بستر علالت پر چھوڑ کر بیٹی کے ہمراہ عدالتی حکم پر جیل کاٹنے وطن واپس آئے تھے۔ منگل کے روز ٹویٹر پر جاری پیغام میں پرویز رشید نے کہا

کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ضمانتی بانڈز کا مطالبہ کرنے والے یاد رکھیں کہ نواز شریف اپنی اہلیہ کو بستر علالت پر چھوڑ کر جیل کاٹنے آئے تھے، انہوں نے کہا کہ ان سے ضمانتی بانڈ مانگا جارہا ہے جو اپنی بیٹی کے ساتھ عدالتی حکم پر سزا کاٹنے کیلئے پاکستان واپس آئے تھے۔