سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے گروہ کا ساتھی ملزم گرفتار

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اسلام آباد ایف 8 کچہری میں کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے ملزمان کا ایک ساتھی گرفتار کر لیا۔ ملزم نے معصوم دماغی معزور (سپیشل) لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے لڑکی اور فیملی کو بلیک میل کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو لڑکی کے والد کی طرف سے درخواست موصول ہوئی جس کی انکوائری کے بعد ایف آئی اے نے کارروائی کرکے گروہ کے عمران نامی ساتھی کو گرفتار کر لیا ملزم عمران کے خلاف پہلے بھی اس قسم کی ایف آئی درج ہوچکی ہے

ایف آئی اے لڑکی کے والد کی درخواست پر فوری کامیاب کاروائی کرکے گرفتاری عمل میں لائی لڑکی کے والد کا کہنا تھا انصاف کےلئے ایف آئی اے کے چکر لگاتا رہا لیکن ملزمان کے ساتھی کو گزشتہ روز ایف آئی اے نے اسلام آباد ایف 8 کچہری میں کامیاب کاروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں آج پیش کیا گیا جس پر عدالت نے ملزم سے مزید تفتیش کے لئے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا اس موقع پر عدالت میں معصوم لڑکی اور فیلی موجود تھی لڑکی کی والدہ نے کہا پاکستان میں ایف آئی اے جیسے بڑے ادارے میں بھی انصاف کےلئے زلیل خوار ہونا پڑتا ہے جس کے بعد بامشکل انصاف ملتا ہے لڑکی کی والدہ نے ڈی جی ایف آئی اے اور وزیر اعظم عمران خان, وزیر داخلہ, سے جلد دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ جلد انصاف کے تقاضے پورے ہوں اور ہمیں انصاف ملے ایف آئی اے کے اسٹنٹ ڈاریکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ لڑکی اور فیملی کی طرف سے نامزد دیگر ملزمان کو گرفتار کرکے جلد عدالت میں پیش کیا جائیگا اور متاثرہ فیملی کو جلد گرفتار کرکے فیملی کو جلد انصاف فراہم کیا جائیگا۔