ڈیڑھ سوسافروں کو لانے والاطیارہ بھارتی حدود سے پاکستان میں داخل ہوتے ہی آسمانی بجلی کی زد میں آگیا

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں ائیر ٹریفک کنٹرولر نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر ملکی طیارے کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر جے پور سے مسقط جانے والی پرواز ڈبلیو وائی 276 آسمانی بجلی کی زد میں آئی تاہم ائیر ٹریفک کنٹرولر نے کمال مہارت کے ساتھ طیارے کے عملے سے رابطہ بحال رکھا اور کئی زندگی بچا لیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ طیارہ بھارتی فضائی حدود سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوا اور سندھ کے علاقے چھور کے مقام پر طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آیا۔ائیر ٹریفک کنٹرولر نے مکمل رہنمائی کرتے ہوئے طیارے کو حادثے سے بچایا۔طیارہ 38ہزار فٹ بلندی پر کپتان

سے بے قابو ہو گیا تھا۔طیارہ کتپان سے بے قابو ہونے کے بعد 38ہزار بلندی سے 36ہزار بلندی پر آ گیا تھا۔کپتان نے ہنگامی بنیادوں پر اے ٹی سی کو میڈے میڈے کی کال دی۔بعدازاں ائیر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کی رہنمائی کر کے طیاروں کو دیگر طیاروں کتب درمیان تصادم سے بچایا۔خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی سے لاہور آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچی تھی۔نجی ائیرلائن کی پرواز کراچی سے لاہور آ رہی تھی کہ خراب موسم کے باعث جہاز بادلوں مین پھنس گیا۔ خراب موسم میں جہاز ائیرپاکٹ میں چلا گیا تاہم جہاز کے پائلٹ نے کمال مہارت سے جہاز کو ائرپاکٹ سے نکال لیا۔ جہاز کو ہنگامی طور پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر اتار ا گیا تھا۔