ماضی میں میری معصومیت کا بڑی بد معاشی کےساتھ فائدہ اٹھا یا گیا ،میرا

لاہور(ویب ڈیسک)لالی ووڈ سٹار میرا نے کہا کہ ماضی میں میری معصومیت کا بڑی بد معاشی کے ساتھ فائدہ اٹھا یا گیا ، اگر میری جگہ کوئی اور اداکارہ ہوتی تو وہ دلبرداشتہ ہو کر اس انڈسٹری بلکہ ملک کو ہی چھوڑ چکی ہوتی ۔میرا نے کہا کہ میرے خلاف جتنی بڑی تعداد میں سازشیں ہوئی ہیں ان کو بیان نہیں کیا جا سکتا ،ماضی میں جو ہونا تھا ہو گیا اب میں ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہوں ۔مجھے آج بھی سمجھ نہیں آتی کہ لوگ ناجانے کیوں میرے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ جاتے ہیں حالانکہ میں نے کبھی کسی کے معاملات میں مداخلت نہیں کی ۔میرا نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ

مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ ماضی میں میری معصومیت کا بڑی بد معاشی کے ساتھ فائدہ اٹھایا گیا لیکن اب میں اسے دہرانے نہیں دوں گی۔دوسری جانب خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ میں ایک ہی طرح کا کام کر کے یکسانیت کا شکار نہیں ہونا چاہتی ، ابھی میرا بڑا طویل کیرئیر ہے اس لئے اسے پائیدار بنیادیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہوں ۔ نیلم منیر نے کہا کہ کامیابی اور ناکامی انسان کی زندگی کا حصہ ہے۔کامیابی ملنے پر آپ کو مزید محنت اور لگن سے کام کرنا چاہیے جبکہ ناکامی سے مایوس اور دلبرداشتہ ہونے کی بجائے اپنااحتساب کر کے غلطیوں سے سیکھنا چاہیے ۔