میر پور کے سلطان نے میدان مار لیا

میرپور(نیوز ڈیسک)میرپور آزادکشمیر حلقہ ایل اے تھری میرپور شہرضمنی انتخاب مسلم لیگ ن کے امیدوار صہیب سعید اور تحریک انصاف کے صدر سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مد مقابل ہوں گے دونوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔میرپور آزاد کشمیر حلقہ ایل اے تھری ضمنی انتخابات میں ٹوٹل پولنگ اسٹیشن 119 تھے،پاکستان تحریک انصاف 18079ووٹ لیکر

پہلے جبکہ مسلم لیگ ن 13780لیکر دوسرے نمبر پے ہے،پاکستان تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو 4299ووٹوں سے برتری حاصل ہے۔جبکہ تحریک انصاف سیکرٹریٹ میں کارکن جمع ہو نا شروع ڈھول کی تھاپ پر ر قص جاری ہے،واضح رہے کہ آزادکشمیر کے حلقہ ایل اے 3 میرپور میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ صبح 8 سے شام 5 ت بجے تک جاری رہی تھی۔