بیرسٹر سلطان کی جیت بڑی کامیابی، آزاد کشمیر میں کلین سویپ کریں گے، راجہ عبدالقدیر خان

اسلام آباد(پی کے نیوز) تحریک انصاف آزاد کشمرکے رہنما راجہ عبدالقدیر نے میرپور ضمنی الیکشن میں جیت پر بیرسٹر سلطان کو مبارکباد دی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان کی جیت سے آزاد کشمیر میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے، میرپور کے عوام نے دونوں بڑی پارٹیوں کیخلاف فیصلہ دے دیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے عوام کے وسائل کو بری

طرح لوٹااور اپنی تجوریاں بھریں، تحریک انصاف اقتدار میں آکر آزاد کشمیر کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی،ا ن کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان کشمیریوں کے حقیقی ترجمان ہیں ، انہوں نے ہر محاذ پر کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے اور وہی کشمیر کے وزیر اعظم ہونے کی اہلیت رکھتے ہیں، بیرسٹر سچے اور کھرے لیڈر ہیں جو دنیا کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کرنا جانتے ہیں۔