بیرسٹر سلطان کی کامیابی آزاد کشمیر کی ترقی کی پہلی اینٹ ہے، خولہ خان

اسلام آباد(پی کے نیوز) تحریک انصاف آزاد کشمرکی رہنما خولہ خان نے کہا ہے کہ میرپور ضمنی الیکشن میں بیرسٹر سلطان کی جیت آزاد کشمیر کی ترقی کی پہلی اینٹ ہے، ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان کی جیت سے آزاد کشمیر میں ترقی کے سفر کا آغاز ہوگیا، ایک سازش کے تحت بیرسٹر سلطان کو اسمبلی سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی ،قائد کشمیر اسمبلیوں میں پہنچ کر کشمیریوں کی حقیقی نمائندگی کریں گے، میرپور کے عوام نے دونوں بڑی پارٹیوں کیخلاف فیصلہ دے دیا ہے،

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے عوام کے وسائل کو بری طرح لوٹااور اپنی تجوریاں بھریں، تحریک انصاف اقتدار میں آکر آزاد کشمیر کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی،ا ن کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان کشمیریوں کے حقیقی ترجمان ہیں ، انہوں نے ہر محاذ پر کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے اور وہی کشمیر کے وزیر اعظم ہونے کی اہلیت رکھتے ہیں، بیرسٹر سچے اور کھرے لیڈر ہیں جو دنیا کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کرنا جانتے ہیں۔