ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے والے الیاس ہم سب کے ہیرو ہیں، سردار بشیر

اسلام آباد(پی کے نیوز) سماجی رہنما سردار بشیر نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے والے الیاس کی بہادری اور جرات کو سلام پیش کرتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ ناورے حکومت اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف فوری کاروائی کرے، ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے دنیا بھر میں ایک ارب تیس

کروڑ مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، مسلمان اپنے مذہب کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے، ان کا کہنا تھا کہ مغرب اور یورپ میں قرآن پاک کی بےحرمتی جیسے واقعات کو روکنے کیلئے احترام مذاہب کے موثر قوانین بنائے جائیں تاکہ عالمی امن کو فروغ دیا جاسکے، آزادی اظہار کی آڑ میں مذہب کی بے حرمتی قابل قبول نہیں ، مسلمان اس سوچ کیخلاف کٹ مرنے کو تیار ہیں۔