پاکستانی 9یونیورسٹیزبہترین جامعات کی فہرست میں شامل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی 9 یونیورسٹیز نے براعظم ایشیا کی 250 بہترین جامعات کی فہرست میں اپنی جگہ بنائی ہے۔جامعہ کراچی اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسزاینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی جب کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 جامعات کی رینکنگ بہتر ہوئی اور7 کی کم ہوئی۔نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ)، اسلام آباد کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ ایشیا ریجن 2020 میں 83 ویں نمبر پر آ گئی جب کہ گزشتہ سال 87 ویں نمبر پر تھی۔لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز 95 ویں نمبر سے 15 درجے تنزلی کیساتھ 110 پر چلی گئی ہے۔ قائد اعظم یونیورسٹی 109 وے نمبر سے ایک سو 11 وے نمبر اور

کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی 135 ویں نمبر سے تنزلی کا شکار ہوتے ہوئے 151 ویں نمبر پر پہنچ چکی ہے۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز 146 ویں نمبر سے 22 درجے تنزلی کیساتھ 168 ویں نمبر پر آ گئی۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور 171 ویں نمبر پر اپنی رینکنگ پوزیشن مستحکم رکھنے میں کامیاب رہی۔جامعہ پنجاب کی ایشیا رینکنگ میں 2 درجہ بندی تنزلی کیساتھ 193 ویں سے 195 ویں نمبر پر آ گئی جب کہ آغا خان یونیورسٹی کی ایشیا رینکنگ میں 195 ویں نمبر سے 2 سو ایک رینک نمبر پر آ گئی ہے۔جامعہ کراچی ایشیا رینکنگ 2020 میں 12 درجے بہتری کیساتھ 251 ویں نمبر سے 239 وے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔