جو مرضی کروالیں لیکن عمر نہیں بتائوں گی، اداکارہ میرا نے پروگرام میں میزبان کے سامنے ایسا کام کردیا کہ سب منہ دیکھتے رہ گئے

لاہور (ویب ڈیسک)سکینڈل کوئین میرا اکثر اپنے بیانات اور گلابی انگریزی کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں ۔ اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت رہنے والی فلمسٹار میرا کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں پروگرام ہوسٹ عفت عمر ان سے اپنی عمر سے متعلق سوال کرتی ہیں،تاہم میرا اس کا جواب گول مول ہی دیتی ہیں۔عفت عمر اپنی عمر بتاتے ہوئے میرا سے سوال کرتی ہیں کہ اب

آپ بتائیں ک مجھ سے کتنی چھوٹی ہیں۔میرا کہتی ہیں کہ میری عمر ویسے تو گوگل پر بھی موجود ہے۔لیکن اگلی بار میں اپنا برتھ سرٹیفیکیٹ ساتھ لاؤں گی اور آپکو گفٹ کروں گی۔پروگرام ہوسٹ بار بار میرا سے عمر پوچھتی ہیں اور کہتی ہیں بصورت دیگر آپ کو ہری مرچ کھانی پڑے گی۔اداکارہ میرا نے عمر بتانے کی بجائے ہری مرچ کھانے کو ترجیح دی جس نے اُن کے مداحوں کو بھی حیران کر دیا۔