بھارتی ٹیم ورلڈ کپ کیلئے پاکستان آنے کو تیار

لاہور(نیوز ڈیسک) بھارت نے پاکستان میں ہونے والے کبڈی ورلڈکپ میں شرکت کی تصدیق کردی۔کبڈی ورلڈکپ 12 جنوری سے پاکستان میں ہورہا ہے جس میں بھارت سمیت 10 ممالک کو مدعو کیا گیا ہے۔ سیکرٹری کبڈی فیڈریشن رانا سرور کے مطابق بھارتی ٹیم کے ویزوں کے لیے ہم سے رجوع کیا ہے، چند کھلاڑیوں کی دستاویزات بھجوائی گئی ہیں، باقی ٹیم کے کاغذات بھی ایک دو دن میں پہنچ جائیں گی۔ ہمسایہ ملک کا 18 رکنی دستہ پاکستان آکر کھیلے گا۔ امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، ناروے سمیت سب ممالک نے اس

ورلڈکپ میں حصہ لینے کی تصدیق کردی ہے جو خوش آئندہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی ٹیم کو بھارت میں یکم دسمبرسے ہونےو الے کبڈی ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کی میزبانی میں ہونے والے ورلڈکپ کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے جس میں تمام معروف کھلاڑی شریک ہیں۔ کبڈی ورلڈکپ بارہ جنوری سے لاہور میں کروانے کا اعلان کیاگیاہے، جس کے کچھ میچز فیصل آباداور ننکانہ صاحب میں بھی پلان کیے جارہے ہیں۔