اسپنر یاسر شاہ نے پاکستانی بلے بازوں کو بیٹنگ کرنا سکھا دیا

ایڈ یلیڈ(نیوز ڈیسک)دومیچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں بھی قومی ٹیم کے بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اظہر علی الیون پر فالو آن ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ایڈ یلیڈ کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ کے تیسرے دن قومی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا جو اچھا ثابت ہوا۔بابر اعظم نے اپنی نصف سینچری مکمل کی اور وہ نروس 90 کا شکار ہو کر 97 پر آؤٹ ہو گئے، اس دوران یاسر شاہ کا بلا رنز اگلتا رہا اور انہوں نے اپنے کریئر کی پہلی سینچری داغ دی۔واضح رہے آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز ڈیوڈ وارنر کی شاندار ٹرپل سینچری کی بدولت 589 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی جس کے جواب میں پاکستان نے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنا لیے ہیں۔قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور امام الحق نے کیا لیکن محض 3 کے مجموعی اسکور پر

امام الحق 2 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ کپتان اظہر علی کی ناقص فارم کا سلسلہ جاری رہا اور وہبھی صرف 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔شان مسعود 19 جبکہ اسد شفیق 9 رنز بنا کر مچل اسٹارک کا شکار بنے۔ افتخار احمد بھی صرف 10 رنز بنا کر آؤٹ مچل اسٹارک کو اپنی وکٹ دے بیٹھے جب کہ محمد رضوان اپنا کھاتا بھی نہ کھول سکے۔آسٹریلیا نے دوسرے دن 302 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو مارنس لبوشین انفرادی اسکور میں صرف دو رنز کے اضافے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔اس دوران ڈیوڈ وارنر نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی ٹرپل سنچری مکمل کی، وہ 335 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جطکہ اسٹیون اسمتھ بھی 36 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بن گئے۔میتھیو ویڈ نے بھی 38 رنز اسکور کیے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 99 رنز کی شراکت ہوئی۔آسٹریلیا کا اسکور 589 رنز پر پہنچا توآسٹریلوی کپتان ٹم پین نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کر دیا۔