اداکارہ حمائمہ ملک کی جانب سے گانا گا کر بھارتی دوست کو مبارکباد، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے دوست بھارتی تنوج گرگ کو سالگرہ پر گانا گاکر مبارکباد دی۔ سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو کو بہت پسند کیا گیا ہے۔ہفتہ کے روز تصاویر شیئرنگ کی سائٹ انسٹا گرام پر اداکارہ حمیمہ ملک کی جانب سے خوبصورت سالگرہ کی مبارک باد دی گئی۔ حمیمہ نے اپنے دوست بھارتی پروڈیوسر تنوج گرگ کو تو جو روٹھا تو کون ہنسے گا، گانا گا کر مبارک باد دی۔ ویڈیو میں حمیمہ کی بہن دعا بھی نظر آرہی ہیں۔اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں بھارتی پروڈیوسر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو میرے دوست۔

اس موقع پر حمیمہ ملک نے کچھ تصاویر بھی شیئر کیں، جس کے ساتھ ان کا لکھنا تھا کہ میں آپ سے معافی چاہتی ہوں کہ میں نے آپ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے میں تھوڑی دیر کردی ہے لیکن یقین کریں اِس سے آپ کا اور میرا پیار کم نہیں ہوگا، آپ میرے وہ بھارتی دوست ہیں جو مجھے سلام کرتے ہیں، مجھے ہر دن بتاتے ہیں کہ حمیمہ تم ایک مضبوط لڑکی ہو اور تمہیں ہمیشہ مضبوط رہنا ہے۔دوسری جانب بھارتی دوست نے بھی حمیمہ ملک کے پیغام کے جواب میں خوبصورت جواب دیتے ہوئے لکھا کہ جب پیار سچا ہو تو سرحدوں اور رکاوٹوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔