جدہ سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں افسوسناک واقعہ، 3مسافروں کو دل کا دورہ پڑگیا

لاہور (نیوز ڈیسک)جدہ سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 742 میں تین مسافروں کو دل کا دورہ پڑا تھا جس میں سے ایک خاتون دم توڑ گئی۔ائیڑ پورٹ حکام کے مطابق مسافروں میں ماہالا نامی خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔طیارے کے کپتان نے کراچی ائیرپورٹ پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرتے ہوئے میڈیکل ایمرجنسی کی اجازت طلب کی جس پر طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا تھا۔طیارہ لینڈ کرنے پر سول ایوی

ایشن اتھارٹی کی ایمبولینس، ڈاکٹر اور اسٹاف موقع پر پہنچ گیا۔ دیگر دو مسافروں میں محمد رفیق اور صابرہ بی بی شامل ہیں جو آپس میں میاں بیوی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اس سے قبل بھی قومی پرواز میں ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں۔کچھ ماہ قبل نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر جہاز کی لینڈنگ کے دوران مسافر انتقال کر گیا تھا۔بتایا گیا کہ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر مانچسٹر سے آنی والی پرواز میں مسافر جہاز کی لینڈنگ کے دوران انتقال کرگیا۔