حکومت نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، ن لیگ نے حکومتی پالیسیوں کیخلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نواز نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ نواز کے سینیئر رہنما احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آٹھ دسمبر اتوار کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں نے غریب اور متوسط طبقے کی زندگی اجیرن کردی، کہاں گیا بجلی اورگیس سستی کرنے کا وعدہ؟ انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ عمران نیازی کے ان غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے سی پیک جیسے

اہم قومی منصوبے کے خلاف بےبنیاد الزامات لگے اور دشمنوں کو پراپیگنڈہ کا موقع ملا۔قومی منصوبوں پر سیاست کر کے ہم ملک کا نقصان کرتے ہیں۔ دوسری جانب ن لیگ کا اہم اجلاس آج لندن میں ہوگا جس کے دوران آرمی ایکٹ میں ترمیم، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی پر مشاورت کا امکان ہے۔ن لیگ کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پارٹی معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔اس سلسلے میں خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، ایاز صادق اور رانا تنویر پر مشتمل وفد لندن پہنچ چکا ہے۔