ٹویٹر پر’’ ملک ریاض کو گرفتارکرو ‘‘ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

لاہور (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر بزنس ٹائیکون ملک ریاض کو گرفتار کرنے کا مطالبہ زور پکڑے لگا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک ریاض کی برطانوی کرائم ایجنسی سے ہونے والی سیٹلمنٹ اور ملک ریاض کی برطانیہ سے پاکستان آنے والی رقم کے بعد سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں صارفین ملک ریاض کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ایک صارف کا کہنا ہے کہ ملک ریاض ڈاکو ثابت ہوا ہے ، لیکن ریاست مدینہ میں اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کی کسی میں ہمت نہیں ہے۔؟ایک صارف نے عمران خان کا ماضی میں ملک یاض سے متعلق دیا گیا ایک بیان ٹویٹ کیا جس میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ملک ریاض نے غریب لوگوں کی زمین پر قبضہ کیا اور ساری جماعتوں کو خرید لیا۔عمران خان کو یہ ویڈیو یاد کروا کر مطالبہ کیا گیا کہ اب وزیراعظم ملک

ریاض کو گرفتار کریں۔ایک صارف نے کہا کہ کابینہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ملک ریاض تصفیہ کے بارے میں بات نہ کریں۔ تمام دعوے کہاں گئے؟۔کیا یہی وہ تبدیلی ہے جس کا دعویٰ عمران خان نے کیا تھا۔ایک صارف نے کہا کہ زمین کا سب سے بڑا قبضہ مافیہ ہے۔ عدلیہ سے لے کر حکومت تک سب اس کے دوست ہیں لہذا اس کے بارے میں بات مت کرو۔ایک صارف نے کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ کے سپورٹر اور ووٹر ہونے کے ناطے میں یہ سوال کرنا چاہوں گا کہ کیا آپ ملک ریاض کو گرفتار کرنے کی ہمت کریں گے؟ایک صارف نے کہا کہ ملک ریاض کو این آر او سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے دیا،دونوں کا احتساب ہونا چاہئیے۔۔اس کے علاوہ بھی کئی صارفین نے #ArrestMalikRiaz کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ملک ریاض کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔