ڈی جی آئی ایس پی آر کی اہم پریس کانفرنس اچانک ملتوی، وجہ کیا بنی، تفصیلات سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی ہوگئی ہے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور آپریشنل مصروفیت کی وجہ سے پشاور روانہ ہوگئے ہیں جس کے باعث آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی ہوگئی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے سہ پہر 3بجے اہم پریس کانفرنس کرنی تھی جس میں کور کمانڈرز کانفرنس کے فیصلوں سے قوم کو آگاہ کیا جانا تھا۔اطلاعات تھیں کہ میجرجنرل آصف غفورملکی سلامتی کی صورتحال، کشمیر اور دیگر اہم معاملات پر بھی بریفنگ دیں گے تاہم اب خبر آئی ہے کہ میجر جنرل آصف غفور آج پریس کانفرنس نہیں کریں گے۔خیال رہے کہ

گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت طویل کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کور کمانڈر کانفرنس فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں صبح 9:30 پر شروع ہوئی تھی جو شام تک جاری رہی۔ذرائع کے مطابق کانفرنس میں افغان امن عمل میں پیشرفت اور کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملک کو درپیش مسائل اور سرحدی چیلنجز کے معاملات بھی زیر غور آئے۔طویل ترین کورکمانڈر کانفرنس کا اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا تھا جس بعد خبر خبر آئی کہ ڈی جی آئی ایس پی آر پریس کانفرنس میں فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔