بچوں کی موجیں لگ گئی،سکولوں میں2 ماہ سے زائد چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

پشاور(نیوز ڈیسک)پنجاب ،بلوچستان اور سندھ کے بعد خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق 22دسمبر سے صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گا۔خیبرپختونخوا حکومت نے سردی کی شدت کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں 31 دسمبر تعطیلات کا اعلان کیا ہے جب کہ پہاڑی علاقوں میں 22 دسمبر سے 29 فروری تک سکول بند رہیں گے۔جب کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند رہیں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے موسم

سرما کی تعطیلات شیڈول کے مطابق 24 سے 31 دسمبر تک ہو گی۔تعطیلات میں دھند یا سردی میں اضافے کے باعث چھٹیوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے کیونکہ گذشتہ برس بھی دھند اور سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے باعث حکومت کی جانب سے چھٹیوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔جب کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر 2019 سے شروع ہوں گی۔ محکمہ ہایئر ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے صوبہ خیبرپختونخوا کے کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق صوبہ کے میدانی علاقوں میں واقع تمام سرکاری و نجی کالجز موسم سرما کی تعطیلات کے باعث 25 دسمبر 2019 سے 31 /دسمبر2019 تک سات روز کے لئے بندرہیں گے جبکہ سرداوربرفباری والے علاقوں میں واقع کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات 25 /دسمبر2019 سے شروع ہوجائیں گی جو اگلے سال 23 فروری تک بندرہیں گے.واضح رہے وفاقی حکومت نے آئندہ سال 2020 ء کے لیے قومی ایام، مذہبی تہواروں اور اختیاری تعطیلات کا سالانہ کیلیںڈر جاری کر دیا ہے جس کے مطابق آئندہ سال قریباََ 15 عام تعطیلات ہوں گی۔وزارت داخلہ کی طرف سے جاری سرکلر کے مطابق سال 2020ء کے دوران عید الطفر اور عیدالضحیٰ پر تین تین تعطیلات ہوں گی۔ عید الفطر اور عید الحضی کی تعطیلات میں کوئی رد وبدل چاند کی رویت کے حوالے سے کیا جا سکتا ہے۔سرکلر کے مطابق 5 فروری ، 23 مارچ اور یکم مئی پر ایک دن کی عام تعطیل ہو گی۔ عیدلفطر پر 25،26، اور 27 مئی کی تین تعطیل ہوں گی۔چاند کی رویت سے اس میں رود بدل کیا جا سکے گا۔ اسی طرح عید الضحی پر 31جولائی ، یکم اور 2 اگست کی تین تین چھٹیاں ہوں گی جب کہ 14 اگست کو عام تعطیل ہوگی۔