محمد راشد نے بھارتی اور امریکی ریکارڈ توڑ ڈالا، 2نئے عالمی ریکارڈ قائم کرکے گنیزبک میں نام درج کروالیا

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کےمحمد راشد نے مزید 2 عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔گنیز بک آف ورلڈریکارڈ نے ای میل کے زریعے تصدیق کر دی اور ریکارڈ کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہیں۔اس طرح پاکستان اکیڈمی آف ماشل آرٹس نے ریکارڈز کی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔منظور شدہ ریکارڈ کی تعداد 51 ہو گئی۔محمد راشد نے بھارت اور امریکی ریکارڈ توڑ کر سنگ میل عبور کر لیا۔تفصیلات کے مطابق محمد راشد نے سب سے پہلے بھارتی ریکارڈ جس میں 1منٹ میں98 کے مقابلے میں111 مرتبہ گھٹنے مار کر بھارت کے پربھاکر ریڈی کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔ دوسرے ریکارڈ میں امریکا کے اشریتا فرمان

کے 50 مرتبا سر سے یارڈ اسٹک توڑنے کے ریکارڈکو1منٹ میں 63 مرتبا اسٹک مار کر توڑ دیا۔پاکستان اکیڈمی آف ماشل آرٹس نا صرف پاکستان بلکے پوری دنیا کی واحد اکیڈمی ہے جس نے ماشل آرٹس میں 50 ریکارڈ مکمل کیے۔محمد راشد انفرادی طور پر پاکستان کے لئے 43 ریکارڈ بنا چکے ہیں۔جب کہ راشد نسیم نے اپنا پہلا ریکارڈ 3مارچ 2013 کو بنایا اور اس کے بعد نا رکنے والا سلسلا شروع ہو گیا۔راشد نسیم نے مارشل آرٹس کی ہر کیٹیگری میں ریکارڈ پاکستان کے نام کیے۔جن میں سب سے زیادہ ننچکو،اسٹک بریکنگ،پنچ ککس اور نارئیل تونے کے ریکارڈ قائم کے راشد کا اگلا ہدف 100 ریکارڈمکمل کرنا ہے۔