ايبٹ آباد، نتھیاگلی، ایوبیہ، ٹھنڈیانی اور گردونواح میں تیسرے روز بھی برفباری کاسلسلہ جاری، سیاحوں کا ہجوم لگ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ايبٹ آباد، نتھیاگلی، ایوبیہ، ٹھنڈیانی اور گردونواح میں بارش سمیت برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث متعدد رابطہ سڑکيں بند ہیں۔محکمہ موسميات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ اگلے 16 گھنٹے تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب برف باری کے باعث متعدد دیہات کے لنک روڈ بند ہوگئے ہيں۔ڈونگا گلی سے مری جانے والی شاہراہ پر سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ آزاد

کشمير ميں برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہے۔آزاد کشمیر میں چوتھے روز بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔وادی نیلم اور لیپہ میں برفباری سے نظام زندگی معطل ہوگئی ہے جبکہ دونوں وادی کے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگيا ہے۔مری اور گردونواح میں بھی برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے۔ برفباری کے بعد درجہ حرارت منفی تین تک گر گيا جبکہ سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری کا رخ کرلیا ہے۔