آزاد کشمیر حکومت کا بارشوں کے موسم میں ونٹر اینڈ واٹر ٹوریزم فیسٹیول کے نام پر قومی خزانے کو چار ملین سے زائد کا ٹیکہ

اسلام آباد ( آن لائن) محکمہ سیاحت آزا د کشمیر کا میگا کرپشن کے لئے پلان تیار ۔48لاکھ روپے سے زائد کی رقم میرپور ونٹر اینڈ واٹر ٹیورازم فیسٹول کے لئے مختص کر دی گئے ۔سیکرٹری سیاحت نے سیاحتی میلے کے لئے لاکھوں روپے میرپو ر کی مقامی انتظامیہ کے مند پسند افیسران کو جار ی کروادئے جبکہ میرپور میں زلزلہ سے متاثرہ سینکڑوں گھرانے تا حال حکومت کی جانب سے امداد اور بحالی کے منتظر ہیں ۔ زرائع کے مطابق میرپور میں محکمہ سیاحت کے زیرِ اہتمام ہونے والے سیاحتی میلے ونٹر اینڈ واٹر ٹیورازم فیسٹول کے لئے 48لاکھ سے زائد کی رقم مختص کر دی گئی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سیکرٹری سیاحت

مدہت شہزاد نے ضلع میرپور کے ڈپٹی کمشنر طاہر ممتاز کو جاری کروا دئے ہیں جبکہ محکمہ سیاحت کے بیشتر آفسیران اس عمل سے ناراض نظر آرہے ہیں ۔واضح رہے کہ ماضی قریب میں ہونے والے پیرا گلایئڈنگ کے میلا کے لئے کروڑوں روپے کی میگا کرپشن کا پلان بھی تیار کیا گیا تھا جس سے سیکرٹری محکمہ سیاحت اور دیگر آفیسران کو اندرون و بیرونِ ممالک میںکراچی کی ایک پرایؤیٹ کمپنی کی طرف سے نوازے گیا تھا کراچی کی پرائیویٹ کمپنی پیرا گلایئڈنگ ایونٹ کی مینیجمنٹ کے لئے بولی بھر چکی تھی اورکشمیر ہاوس اسلام آباد میں ایک بڑے پیمانے پر پروگرام بھی کر چکی تھی لیکن بعد ازاں کرپشن کی اطلاع پر چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے نوٹس لے لیا تھا اور پیرا گلایئڈنگ میلا منظوری نہ دیتے ہوئے منسوخ کر دیا تھا ۔یاد رہے گزشتہ سال راولاکوٹ میں ٹیوارزم فیسٹیول اور میرپور میں ہونے والے آ رکالوجی کانفرنس بھی کرپشن کی نظر ہو چکے ہیں ان میلوں میں ہونے والی کرپشن میں محکمہ سیاحت کے اعلی حکام بھی شامل تھے جس کو میڈیا نے بڑے پیمانے پر بے نقاب بھی کیا تھا تاہم ان خبروں اور سکینڈلز کے بے نقاب ہونے سے محکمہ سیاحت کے کان پر جوں تک نہ رینگی اور رواں سال کے پہلے ماہ میں ہی کرپشن کا بڑا پلان تیار کرتے ہوئے میرپور ونٹر اینڈ واٹر ٹیورازم فیسٹول کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب میرپور کے زلزلہ متاثرین آزاد حکومت کے اس اقدام سے دل برداشتہ نظر آرہے ہیں مقامی حلقوں اور سول سوسائٹی نے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے اس سیاحتی میلے پر خرچ کی جانے والی رقم کو زلزلہ متاثرین کی آبادکاری اور امداد پر لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔