پاکستان دنیا کے محفوظ ترین ملکوں میں سے ایک ہے،کرس گیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے عالمی شہرت یافتہ مایہ ناز بلے باز کرس گیل کا کہنا ہے کہ پاکستان اب محفوظ ترین ملکوں میں سے ایک ہے، بنگلادیشی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیئے۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورہ پاکستان کے باوجود بنگلادیشی بورڈ تاحال ٹیم بھیجنے کے حوالے سے شش و پنج کا شکار ہے تاہم کرس گیل نے پاکستان کو اب محفوظ ترین ملکوں میں سے ایک قرار دے دیا۔یونیورس باس کے نام سے مشہور ویسٹ انڈین بلے باز کا کہنا تھا کہ پاکستان

اب محفوظ ترین ملکوں میں سے ایک ہے جہاں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کا انعقاد کیا جا سکتا ہے اور کسی بھی ٹیم کو صدارتی لیول کی سیکیورٹی دینے کا مطلب ہے کہ آپ محفوظ ہیں۔واضح رہے کہ بنگلادیشی بورڈ کو رواں ماہ 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے مگر اُن کی جانب سے سیکیورٹی کو بہانہ بناکر ٹال مٹول کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے دورہ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے کیلئے پی سی بی سے مزید کچھ روز کا وقت مانگ لیا ہے۔