کارکنان باغ آمد پر بیرسٹر سلطان کا بھرپور استقبال کریں، راجہ عبدالقدیر خان کی ہدایت

کیلگری(پی کے نیوز) تحریک انصاف آزادکشمیر کے رہنما راجہ عبد القدیر نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ باغ پہنچنے پر بیرسٹر سلطان محمود کا شاندار استقبال کریں، راجہ عبدالقدیر نے کہا ہے کہ بیرسٹر سلطان کشمیریوں کے حقیقی قائد ہیں، ان کا شہیدوں اور غازیوں کی سرزمینِ پر بھرپور استقبال کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان نے دنیا بھر میں

کشمیریوں کی زبردست نمایندگی کی، دنیا بھر میں جا کر بھارت کا چہرہ بے نقاب کیا، کشمیر کا وزیراعظم ایسے شخص کو ہونا چاہیے جو عالمی سطح پر بھارت کے خلاف رائے عامہ ہموار کر سکے، ان کا کہنا تھا فاروق حیدر کے اقتدار کا سورج غروب ہو رہا ہے، بہت جلد تحریک انصاف آزادکشمیر میں حکومت بنائے گی، کارکنان الیکشن کی تیاری کریں۔