حارث رؤف پر نیٹ پریکٹس کرنے پر پابندی عائد

میلبورن (نیوز ڈیسک) حارث رؤف پر نیٹ پریکٹس کرنے پر پابندی، تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت آسٹریلیوی کاؤنٹی بگ بیش میں شاندار کارکردگی دکھانے والے مقبول پاکستانی کرکٹر حارث رؤف پریکٹس کے دوران بھی 150کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کرتے ہیں، اس لیے ان کے نیٹ پریکٹس کرنے پر پابندی ہے۔یاد رہے کہ پاکستانی نوجوان تیز گیند باز حارث روف بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے سے قبل ہی دنیائے کرکٹ میں دھوم مچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ حارث روف بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز کی نمائندگی کر رہے ہیں جہاں آج انہوں نے سڈنی تھنڈرز کے خلاف میچ میں مسلسل تین

گیندوں پر تین وکٹیں حاصل کرکے ایک اہم اعزاز اپنے نام کر لیا،انہوں نے پہلے41رنز بنا نے والے میتھیو گیئکس کو کیچ آؤٹ کروایا اور اگلی گیند پر ہی 35رنز بنا نے والے فرگوسن کو بولڈ کیا جب کہ ہیٹرک بال پر ڈینیئل سیمز کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے تاریخ رقم کردی۔حارث روف نے اس میچ میں ناصرف ہیٹ ٹرک کی بلکہ تیز ترین گیند کروا کر خود کو پاکستان کا تیز ترین گیند باز بھی ثابت کر لیا ہے۔ حارث روف نے سڈنی کیخلاف میچ میں تقریباً 95 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی۔ پاکستانی شائقین کرکٹ اب حارث روف کو پاکستان کا نیا شعیب اکٹر قرار دینے لگے ہیں۔ واضح رہے کہ حارث روف اب تک بگ بیش لیگ کے4میچز میں 7.3کی سٹرائیک ریٹ سے 13شکار کرچکے ہیں ،انہوں نے یہ وکٹیں5.87کے اکانومی ریٹ سے حاصل کیں۔بگ بیش لیگ میں آج ایک ہی دن میں دو ہیٹ ٹرکس ہوئی ہیں۔ حارث رؤف سے قبل افغانستان کے راشد خان نے بھی ایڈیلیڈ میں ہیٹرک کی۔حارث روف نے پی ایس ایل فور میں لاہور قلندرز کی جانب سے ڈیبیو کیا اور ان کی پہچان مسلسل تیز رفتاری کے ساتھ بولنگ کرانا ہے۔اس سے قبل وہ پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت آسٹریلیا کا دورہ بھی کر چکے ہیں، انہیں آسٹریلیا میں گریڈ کرکٹ کھیلنے کا بھی موقع ملا۔اس سیزن میں وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے میں بھی کامیاب ہو ئے۔