عراق میں امریکی فوجی اڈےایک بار پھر لرز اٹھے

بغداد(نیوز ڈیسک) عراق کے صوبے صلاح الدین میں قائم ایک امریکی فوجی اڈے پرکم سے کم 8 میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں متعدد عراقی فوجیوں کے زخمی ہو گئے۔العربیہ نیوزچینل کے مطابق بلد ایئربیس پر کئی میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں متعدد عراقی فوجی زخمی ہوگئے جب کہ فوجی اڈے کو نقصان پہنچا ہے۔سکیورٹی میڈیا سیل نے بتایا کہ بلد اڈے پر 8 کتیوشہ راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں عراقی فضائیہ کے ایک اہلکار

سمیت متعدد عراقی شہری زخمی ہوگئے۔عراقی سرزمین پر امریکا اور ایران کے مابین حالیہ کشیدگی کے بعد کسی امریکی فوجی اڈے پر یہ تیسرا حملہ ہے۔ حالیہ چند روز قبل ایران نے براہ راست عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں پرمیزائل حملے کیے تھے، ان حملوں کے بعد بلد اڈے سے بیشتر امریکی فوجی نکل گئے تھے۔عراقی فوج کے ذرائع کاکہنا ہے کہ بلد فوجی اڈے پر اب صرف 15 امریکی فوجی اور ایک جنگی طیارہ بچے ہے۔ باقی سب وہاں سیجاچکے ہیں۔