حکومت بارش اور برفباری سے متاثر ہونے والے خاندانوں کیلئے پیکج کا اعلان کرے، خدیجہ زرین

اسلام آباد( پی کے نیوزش) ملک میں حالیہ بارشوں اور برف باری سے نقصانات پر چیئرپرسن سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کا اظہار افسوس، خدیجہ زرین نے ملک بھر بالخصوص آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری کے دوران آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں مختلف حادثات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں

کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ہوا، آزاد کشمیر پہاڑی علاقہ ہے، یہاں امدادی کاروائیوں میں مشکلات ہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بارش اور برفباری سے متاثر ہونے والے خاندانوں کیلئے پیکج کا اعلان کرے