برفانی تودے سے آزاد کشمیر میں قیامت ٹوٹی، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، رکن پارلیمانی کشمیر کمیٹی نورین فاروق ابراہیم

اسلام آباد( پی کے نیوز) رکن پارلیمانی کشمیر کمیٹی نورین فاروق ابراہیم نے بارش اور برف باری کے دوران آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں مختلف حادثات میں جانی اور مالی نقصان پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے س
اتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے، نورین فاروق کا

کہنا تھا کہ پانچ اکتوبر کے زلزلے کے بعد ایک بار پھر کشمیر پر قیامت ٹوٹی مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، مرکزی حکومت، پاک فوج اور این ڈی ایم اے متاثر علاقوں میں بھرپور امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم متاثرین کی بحالی کیلئے امداد کرے