چیئرمین نیب نے وزیراعظم کے دوست زلفی بخاری کیخلاف انکوائری بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین نیب نے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کےخلاف انکوائری بند کرنے کے احکامات دے دیے۔ زلفی بخاری پرآف شور کمپنیاں بنانے کا الزام تھا۔چیئرمین قومی احتساب بیوروجسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں پراسیکیوٹرجنرل، ڈی جی نیب، آپریشن ڈویژن اور سینئرافسران شریک ہوئے۔چیئرمین نیب نے وزیراعظم کے معاون خصوصی

زلفی بخاری کے خلاف انکوائری بند کرنے کے احکامات دے دیے ہیں ۔ زلفی بخاری پر آف شور کمپنیاں بنانے کا الزام تھا۔چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہاکہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، میگا کرپشن کیسز کو انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔چیئرمین نیب نے کہاکہ گزشتہ 28 ماہ میں 158 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے اور 630 مقدمات عدالتوں میں دائر کیے جن میں سے 25 مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔