وزیراعظم عمران خان کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط، کیا گزارشات کردیں، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف کو خط لکھ دیا، حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو تین نام بھجوائے گئے ہیں، بامعنی مذاکرات کیلئے خط لکھ رہا ہوں، اس معاملے کو حل کرنا چاہتا ہوں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو خط ارسال کردیا۔خط میں چیف الیکشن کمشنر کیلئے مزید تین نام بھجوائے گئے۔ جنس میں سابق وفاقی سیکرٹری جمیل احمد ، سابق سیکرٹری فضل عباس میکن اورسکندر سلطان راجہ کے نام شامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ارسال کردہ خط

میں کہا کہ آپ کو بامعنی مذاکرات کیلئے خط لکھ رہا ہوں، چیف الیکشن کمشنر کا معاملہ ایک عرصے سے زیرالتواء ہے، اس معاملے کو حل کرنا چاہتا ہوں،اس لیے آپ کو چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے ازسرنور تشکیل دیا گیا پینل بھیج رہا ہوں۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کو وزیراعظم کا خط خواجہ آصف نے لندن بھجوا دیا۔ واضح رہے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ایک بار پھر بے نتیجہ ختم ہوگیا ۔ آج جمعہ کو پارلیمانی کمیٹی کے حکومتی رکن اعظم سواتی نے بتایا ہے کہ بلوچستان اور سندھ سے ایک نام حکومت اور ایک اپوزیشن سے ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بہت ہوگیا، اب اتفاق رائے پیدا ہوجانا چاہیے، چاہتے ہیں چیف الیکشن کمشنر کے نام پر اتفاق رائے ہو، چیف الیکشن کمشنر کے لیے نام بند لفافہ میں ہیں لیکن ہم نے اپنے نام کمیٹی میں تاحال شیئر نہیں کیے۔اعظم سواتی نے کہا کہ پیر کو اتفاق رائے نہ ہوا تو منگل کو دوسرے فارمولے پر جائیں گے۔چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اگلا اجلاس پیر کو ہوگا جس میں چیف الیکشن کمشنر کے لیے نام پیش کیے جائیں گے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ خان نے کہا کہ امید ہے کہ حکومت ہمیں نام دے دے، اس کے بعد پھر ہم چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے نام دیں گے، پیر کو ہونے والے اجلاس میں کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے،پوری امید ہے کہ ہم اتفاق رائے کے قریب ہیں۔