حریم شاہ اور صندل خٹک کے گرد گھیرا تنگ، پی ٹی اے نے ٹک ٹاک انتظامیہ سے رابطہ کر لیا

لاہور(نیوز ڈیسک)حریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔پی ٹی اے حکام کی جانب سے ٹک ٹاک سے رابطہ کیا گیا ہے اور درخواست کی گئی ہے کہ دونوں لڑکیوں کے اکاونٹ بند کئے جائیں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کی جانب سے وفاقی اور صوبائی وزرا ء کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر وائرل کی گئی تھیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں دونوں لڑکیوں کے بارے میں نا مناسب شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد ٹک ٹاک سے رابطہ کیا گیا ہے اور ان سے درخواست کی گئی ہے کہ حریم شاہ اور صندل خٹک کے خلا ف قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ویڈیو بنانے پر پابندی لگائی جائے۔تا ہم پی ٹی اے کی جانب سے ابھی ایسی کوئی خبر نہیں دی گئی کہ ایکشن لیا جا چکا ہے یا نہیں، اس بارے میں مزید یہی بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے دن تک چیک کرنے پر دونوں لڑکیوں کے اکاونٹ ٹک ٹاک پر موجود تھے

جس کا مطلب ہے کہ ابھی تک ان کے خلاف کارروآئی کا آغاز نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ وقت میں حریم شاہ کی جانب سے بہت سے صوبائی اور وفاقی و زراء کے ساتھ ویڈیوز منظر عام پر آئیں تھیں جس نے پاکستان تحریک انصاف کو بیک فٹ پر کھڑا کر دیا تھا۔ایسی تمام حرکتوں کے بعد وزیراعظم عمران خا ن کی جانب سے دونوں لڑکیوں کے خلاف ایکشن لینے کا حکم جاری کیا گیا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے ایف آئی اے کی جانب سے کارروآئی کا آغاز کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایسی خبریں بھی منظر عام پر آئی تھیں جس کے مطابق حریم شاہ اور صندل خٹک نے ایف آئی اے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا ، ٹک ٹاک سٹارز کا موقف تھا کہ انہیں بلا وجہ ہراساں کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے پہلے بھی ایسی 100 کے قریب ویڈیوز کی شکایت کی گئی تھی جس میں غیر قانونی مواد تھا اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کی جانب سے ان ویڈیوز کو فوری طور پر ہٹایا گیا تھا۔