پی ایس ایل 5،اسلام آباد یونائیٹڈنےٹیم کی قیادت کس کو سونپ دی، جان کر حیران رہ جائینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیےقومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مقرر ہوگئے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کی کامیاب ترین اور 2دفعہ کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں ان کی ٹیم کی قیادت شاداب خان کریں گے۔شاداب خان پی ایس ایل 2 میں ایمرجنگ کیٹگری میں منتخب ہوئے تھے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ یہ ان کا چوتھا سال ہو گا،اسلام آباد یونائیٹیڈ کے لیے کھیلتے ہوئے انہوں 32 میچز میں 29 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔پی ایس ایل فور میں کپتاں محمد سمیع کی غیر موجودگی میں شاداب خان نے 3 میچز اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کر چکے ہیں شاداب خان کی قیادت میں 2میچز میں فتح بھی حاصل ہوئی تھی۔اسلام آباد یونائیٹیڈ کے مالک علی نقوی صاحب کا کہنا ہے ہماری

ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے جو کرکٹر بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ رہے وہ بعد میں پاکستان کی قومی ٹیم کی نمائند گی کا اعزاز بھی حاصل کرے،ہمیں آج فخر ہے کہ شاداب خان مسلسل ترقی کی راہوں پر گامزن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے جس طرح شاداب خا ن نے کپتانی کی تھی اس سے ہمیں اندازہ ہو گیا تھا کہ مستقبل میں ہماری ٹیم کو نمائندگی شاداب خان ہی کریں گئے،ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھیں گئے۔اس موقع پر شاداب خان کا کہنا تھا علی بھائی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور میری پوری کوشش ہوگی کہ میں ان کی امیدوں پر پورا اتروں،میں 4سال سے اس فرنچائز کے ساتھ منسلک ہوں اور مجھے بھی یقین ہے کہ اپنی فرنچائز کی سوچ کو لے کر نہ صرف اپنی ٹیم کی قیادت کروں گا بلکہ ٹیم آگے لے کر جاؤں گا۔