نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کریں، چیئرمین گلوبل پاکستان کشمیر سپریم کونسل راجہ سکندر

میرپور (نمائندہ خصوصی) گلوبل پاکستان کشمیر سپریم کونسل نے یوم یکجہتی کشمیر پر 5فروری کو چیمبر آف کامرس اینڈ انسٹری کے میٹنگ ہال میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا کانفرنس کے مہمان خصوصی عبدالمجید ملک ریٹائرڈ چیف جسٹس آزاد کشمیر تھے جبکہ صدر راجہ محمد جمیل نے کی تقریب کے نظامت کے فرائض راجہ عبدالرؤف نے سرانجام دئیے سیینار میں چوہدری سعید ‘چوہدری اللہ دتہ ‘سید نشاط کاظمی سمیت معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس

موقع پر راجہ سکندر نے کونسل کی طرف سے تیار کردہ کشمیر پر خصوصی نغمہ کشمیر ہمارا ہے کی ویڈیو ریلیز کی، جس کو شرکا نے بہت سراہا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گلوبل پاکستان کشمیر سپریم کونسل کے چیئرمین راجہ سکندر کا کہنا تھا کہ کشمیر کی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی، خصوصی نغمے کا مقصد کشمیریوں کی قربانیوں کو اجاگر کرنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل سوشل میڈیا کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کریں۔